اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون کونسل نے گذشتہ روز ایک بیانیہ صادر کرکے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو شرمناک اقدام قراردیا ہے۔
اسلامی تعاون کونسل کے اس بیانئے میں آیا ہے کہ غاصب اسرائیل فوجیوں کے یہ حملے علاقے کے امن و امان کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
اسلامی تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹری ایاد امین نے اسرائیل کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا اسرائیل کو ان حملوں کے عواقب کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے۔
انہوں نے ایک بار پھر غزہ کے محاصرے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا اس غیر انسانی محاصرے کو فورا ختم ہونا چاہئے۔
یاد رہے کہ صہیونی فوجیوں نے 21 اگست 2016 کو غزہ کی پٹی پر 60 بار حملے کئے ہیں اور دعوی کیا ہے کہ یہ حملے غزہ سے اسرائیل کے علاقے پر داغے گئے میزائلوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169